ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں آگاہی واک
بھوآنہ(توقیر سپرا ) محکمہ تعلیم ضلع چنیوٹ کے زیرِ اہتمام "ورلڈ ڈینگی ڈے” کے موقع پر ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی گئی۔اس موقع پر ضلع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خصوصی تقاریب اور آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا ورلڈ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاور عباس جپہ، کلرک ساجد علی شاہ نے کی جبکہ ان کے دفتری عملہ و ملازمین بھی شریک ہوئے.اس موقع پر خاور عباس جپہ نے ڈینگی سے بچاؤ، اس کی علامات، احتیاطی تدابیر، اور موسمِ گرما میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی اس کے ساتھ طلبا اور شہریوں کو عملی اقدامات کرنے کی تلقین کی.ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک چھوٹا سا مچھر ہے مگر ایک قیمتی جان لے سکتا ہے.گھر کے اردگرد ماحول کو بروقت خشک اور صاف رکھیں وقت پر سپرے کروائیں ڈینگی سے بچاؤ احتیاط میں ہے زندگی یہ ایک وقت نہیں ایک عہد.ڈینگی مکاؤ پاکستان بچاؤ