کرائمز

فیروز والہ : ڈاکوئوں نے بی آئی ایس پی ملازمین سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

فیروزوالہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب ڈاکوں نے عامر شہزاد سے ایک لاکھ30 ہزار روپے کے رقم موبائل چھین کر لے گئے‘ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ڈاکوؤں نے ویلڈنگ کی دکان مالک محمدفاروق انصاری سے نقدی اور موبائل چھین کرفرار‘لاہورڈاکوؤں نے شرقپورروڈ پر تریڈ والی میں بے نظیرانکم ٹیکس کی ڈیوٹی کے دوران ملازمین احمد،اطہرریاض سے 6لاکھ روپے نقدی لیکر دفترمیں آئے ہوئے افراد محمد عمر،امجد علی کو بھی لوٹ لیا‘ ان افراد سے 12لاکھ92ہزاروپے چھین کرفرار ہوگئے۔ شرقپور پولیس نے اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچی۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گلفشاں ٹاؤن کے قریب ڈاکو دلاور سے 75 ہزاروپے نقدی طلائی انگوٹھی وطلائی گھڑی سمیت قیمتی سامان چھین کرفرار، امامیہ کالونی میں 4 ڈاکو ارسلان سے نقدی موبائل اے ٹی ایم کارڈ اورموٹرسائیکل کے کاغذات چھین کرفرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button