کرائمز
سرگودھا،شبِ برات /آتش بازی کا سامان برآمد ، ملزم گرفتار
سرگودھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ کوٹ مومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شبِ برات کے موقع پر فروخت کیا جانے والا آتش بازی کا سامان پکڑ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر اظہر حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بیچنے والے ملزم زاہد کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزم زاہد کے قبضہ سے 250 ڈبیاں پٹاخے، 500 پُھل جھریاں اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ۔ پولیس نے ملزم زاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔