کرائمز

کہوٹہ : مرد و خاتون کیساتھ کے زیادتی کے دو الگ واقعات میں 4 ملزمان گرفتار

امام مسجد سمیت کہوٹہ شہر میں شادی شدہ کیساتھ زیادتی و بلیک میل کرنے پہ 3 ملزمان گرفتار
کہوٹہ (عثمان مغل سے ) تھانہ کہوٹہ کی حدود میں زیادتی کے دو مختلف واقعات میں تھانہ کہوٹہ نے امام مسجد سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یو سی دکھالی کاکا نئی آبادی کے امام مسجد گلاب شاہ ولد غلام صادق سکنہ پنڈی گھیپ کے خلاف پنڈی سے آئے نوجوان نے درخواست دی کہ انیس اگست کی رات امام مسجد سے والد صاحب کی دعائے صحت یابی واسطے پنڈی سے بوقت عشا آیا تو امام مسجد اپنے حجرے میں لے گئے ۔ رات گیارہ بجے میری چارپائی پہ آ کر مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔درخواست پہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کہوٹہ نے فی الفور امام مسجد کو رہائش سے گرفتار کرکے ایف آئی آر نمبر535/24 پہ کاروائی شروع کردی۔ دوران تفتیش امام مسجد نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ دوسرے واقعے میں کہوٹہ شہر محلہ فاروق کی رہائشی خاتون ص بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خاوند بیرون ملک ہیں ۔ اپریل ۲۰۲۳ میں میری ہمسائی ن اختر کے گھر گیارہویں شریف کے ختم میں حافظ توصیف ولد آزاد سکنہ بنڈھیاں سیداں کہوٹہ اور جمیل شاہ ولد نامعلوم ساکن بھگون نارہ سے ملاقات ہوئی۔ جان پہچان بڑھی تو میرے گھر آگئے اور اسی دوران میرے ساتھ زبردستی زنا کیا وڈیو بنائی اور بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کھائے اسی طرح جمیل شاہ بھی میرے گھر آیا اور وڈیو دکھا کر بلیک میل کیا اور زنا کیا اور لاکھوں روپے میرے بینک سے چیک بک سے نکالے۔ اور پانچ تولے زیور بھی لے گیا۔ مزید میرے محلے کے دو اشخاص ثاقب اور رضوان نے بھی وڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے زنا کا ارتکاب کیا ہے ۔ تھانہ کہوٹہ نے خاتون کی درخواست پہ ایف آئی آر نمبر 537/24 درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع مطابق تین ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ ایک ملزم فرار ہے جسکی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی کہوٹہ نے پریس کانفرنس میں خاتون زیادتی کیسز کے ۳ ملزمان ثاقب، رضوان اور توصیف کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button