سیدحسن رضا کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کےحوالے سےاجلاس کاانعقاد۔
نارووال۔(حاجی غلام عباس ) ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کےحوالے سےاجلاس کاانعقاد۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدشہباز،فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق کےعلاوہ انفارمیشن زراعت،لائیوسٹاک،پاپولیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،انڈسٹریز،ماحولیات،تعلیم،ہائرایجوکیشن،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز،فوڈاتھارٹی،سپیشل ایجوکیشن،ہائی ویز،بلڈنگ کے افسران نےشرکت کی۔اجلاس میں رواں ہفتے کے دوران کیےجانے والی انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرانسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کوڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کومزیدتیزکرنے کی ہدایت دیتے ہوئےکہاکہ ہاٹ سپاٹس کو مسلسل روزانہ ک بنیادپر چیک کیاجائے اورروزانہ کی بنیاد پررپورٹ فراہم کی جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدشہبازاورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نےڈپٹی کمشنرنارووال کوڈینگی سرویلینس کے حوالے سے رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی طرف سےکی جانے والی کاروائیوں کے بارے بتایاکہ اس دوران انڈوراور74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے ڈینگی ایکٹیوٹیزکےساتھ ساتھ ہاسپاٹ سوفیصدچیک کیےگئے جبکہ ڈینگی سرویلینس ایس او پیزکےحوالےسے متعددنوٹسزجاری کیے گئے۔