کرائمز

رائےونڈ :ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے ساز باز ہو کر میڈیکل بدل دیا

لاہور(ارسلان تیموری) تھانہ سٹی رائیونڈ کے سابق ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے شہری کا میڈیکل بدل کر مقدمہ درج کر دیا ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں میڈیکل کرنے والے ڈاکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا مقدمہ میں ضربات کی دفع A2 بنی پولیس نے ملزمان سے ساز باز کر کے L2 لگا دی ملزمان میاں اعجاز،میاں ازان، میاں فرحان وغیرہ نے ساتھیوں سے مل کر خالد محمود کے گھر میں گھس کر بڑے ہتھیاروں کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رائیونڈ کے سابق ایس ایچ او تیمور عباس اور تفتیشی افسر جاوید اقبال نے بااثر ملزمان سے ساز باز کر کے میڈیکل کی اصل دفعہ کو بالائے طاق رکھ کے معمولی دفعہ کا مقدمہ درج کر لیا خالد محمود سے انٹرنیٹ کیبل چھینی گئی اپنے گھر میں ڈش لگانے پر گھر میں گھس کر تشدد کیا گیا تھا رائیونڈ کے سرکاری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر مہتاب نے روزنامہ صحافت کو بتایا کہ میرے دیئے گئے نتیجہ کے مطابق ایف آئی آر میں دفعہ A2 لگتی تھی جبکہ پولیس نے بدل کر L2 لگائی دوسری جانب ملزمان پر مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں خالد محمود کو دوبارہ اغواء کر کے اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی تاحال ایف آئی آر درج نہ ہو سکی مدعی مقدمہ خالد محمود نے روزنامہ صحافت کو بتایا کہ ملزمان میری انٹرنیٹ کیبل کی تاریخ کاٹتے تھے اور کیبل نیٹ ورک انہیں بیچنے پر مجبور کرتے تھے جس پر تنگ آ کر اس نے ملزمان کو نیٹ ورک بیچ دیا جس کی رقم 6 لاکھ پچھتر ہزار طے ہوئی لیکن ملزمان نے مجھے صرف ڈھائی لاکھ دیئے اور تقاضا کرنے اور اپنے گھر میں ذاتی استعمال کے لئے ڈش لگانے کی پاداش میں میرے بیوی بچوں کے سامنے مجھے بھاری اسلحہ کے بٹ مار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا لیکن سابق ایس ایچ او تیمور عباس اور تفتیشی جاوید اقبال نے میڈیکل کی جعلی دفعہ لگا کر مقدمہ درج کیا جس پر ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا کر مجھے میرے گھر کے باہر سے اٹھایا اور ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا جبکہ انوسٹی گیشن پولیس کے تفتیشی افسر مزمل نے بھی اصل دفعات کو مقدمہ میں شامل نہ کیا اور ملزمان کو فائدہ دیا جا رہا ہے مدعی خالد محمود بے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز صاحبہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سابق ایس ایچ او تیمور عباس اور تفتیشی افسر جاوید اقبال کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کی جائے جبکہ ملزمان کے خلاف اغواء اور تشدد کا مقدمہ بھی درج کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button