چنی گوٹھ : بدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار
چنی گوٹھ(ملک اختر) ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری عبدالروف کی سربراہی میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار 1500 گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری عبدالروف کی سربراہی میں چنی گوٹھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اِن ایکشن ہے دوران گشت و پڑتال نذیر احمد اے ایس آئی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پاکر بدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش جمشید چوہان کو گرفتار کرلیا مذکورہ منشیات فروش کے قبضہ سے 1500گرام چرس برآمد کرکے نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری عبدالروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرائینڈ آپریشن جاری ہے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے،