کرائمز

نارووال : تمام تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر پابندی عائد

نارووال( حاجی غلام عباس )ڈی پی او نارووال ملک نوید ہدایت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر پابندی۔کام کروانے کے بہانے معصوم شہریوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی پی او
منشیات فروشوں کے سہولت کار افسر اور رسا گیری میں ملوث ٹاؤٹ مافیا میں سے کسی ایک کو نہیں چھوڑیں گے۔ڈی پی او ملک نوید عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے لیئے خود تھانوں میں تشریف لائیں کسی کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں،کسی مظلوم کی اگر تھانے میں داد رسی نہ ہو تو متعلقہ ایس پی،ڈی ایس پی یا میرے دفتر تشریف لائیں .ڈی پی او ملک نوید پولیس افسران تھانے آنے والے تمام درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی اورخوش اسلوبی سے پیش آئیں۔اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ ڈی پی او نارووال نے ضلع نارووال کے تھانہ جات میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ تھانہ میں ٹاوٹ کلچر کی مصدقہ اطلاع پر فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button