کرائمز

بہاولنگر پولیس ان ایکشن ،1056مقدمات درج، 444ملزمان گرفتار

بہاولنگر(سید شہوارحسین سے) ضلعی پولیس کی ماہ اپریل کی کار گزاری، کل1056مقدمات درج، 444ملزمان گرفتار، 302مجرمان اشتہاری، 291عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل48لاکھ 73ہزارروپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او نصیب اللہ خاں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1056ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 48لاکھ 73ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے60ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے08 رائفلیں،08بندوقیں /رپیٹر،41پسٹل،01ریوالور،اور253روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے68ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 16کلو341گرام چرس،2کلو 680گرام ہیروئن،1705لیٹر شراب،400لیٹر لہن اور چورا پوست 50کلو گرام قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 11اور Bکیٹیگری کے291مجرمان اشتہاری اور230عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04مقدمات کا اندراج کرکے 09ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے 3925شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button