جڑانوالہ : نامعلوم مسلح ڈاکو سینیئر صحافی کے گھر کا صفایا کر گئے
جڑانوالہ(اقرار الحسن سے )تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکو سینیئر صحافی کے گھر کا صفایا کر گئے،ڈاکووں نے گھر میں داخل ہوتے ہی تمام اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا،بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے سینئر صحافی و سابق صدر پریس کلب مقبول احمد لودھی کے گھر واقع میونسپل کالونی میں نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اہلخانہ کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر دوران تلاشی مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، قیمتی موبائل،بھاری نقدی ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے اندرون شہر ڈکیتی کی بڑی واردات پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور ایس پی عابد ظفر سٹی تھانہ انچارج محمدعلی اور پولیس کی بھاری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ارد گرد کے علاقہ کی فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے،سینئر صحافی کےگھر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر جڑانوالہ کی صحافی برادری میں شدید اضطراب اور بےچینی پائی جاتی ہے جڑانوالہ پریس کلب کے عہدیداران نے ایس پی سے ملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیا ہے ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا جائے گا