کرائمز

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی محکمہ صحت کے افسران سے میٹنگ

احمد پور سیال (مسٹر غلام شبیر سے ) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے محکمہ صحت کے افسران سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی و دیگر تمام سروسز پر بریفنگ لی گئی اور مزید بہتری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹرز لوگوں کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل اور رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران کو احکامات بھی جاری کئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دوران انہوںنے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔وارڑز میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے حوالےسے جائزہ لیا۔ڈاکٹرز و سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button