کرائمز

تھانہ زمان ٹاؤن کی چوکی بھٹائی کالونی میں گٹکا ماوا کھلے عام فروخت ہونے لگا

کراچی / کورنگی ( سیدہ ورشہ زیدی/ مرید باجوہ )تھانہ زمان ٹاؤن بھٹائی چوکی انچارج سب انسپیکٹر راؤ فیاض نے ٹاسک فورس کے احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا،ضلع کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن کی چوکی بھٹائی کالونی میں گٹکا ماوا کھلے عام فروخت ہونے لگا ،تھانہ زمان ٹاؤن کی چوکی بھٹائی میں اس وقت سمیر پپو, اسامہ پٹھان, اور دیگر افراد نے ایریا الطاف ٹاؤن کو اپنا گڑ بنا لیا ہے ،ایریا الطاف ٹاؤن میں اس وقت سمیر پپو اور اسامہ پٹھان کے کارخانوں پر ماوا بن کر کہیں مقامات پر سپلائی ہو رہا ہے،گٹکے ماوا کے منافہ بخش کاروبار کو دیکھ کر اور کہیں دیگر افراد بھی اس کاروبار میں شامل ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ واری بیٹ دانش عرف چوہے کے ہاتھوں چوکی انچارج تک پہنچا دی جاتی ہے،ماوا فروشی کے منافہ بخش کاروبار میں منافع دیکھ کر سرفراز, چھوٹا کمو اور بڑا کمو بھی ماوا فروخت کرنے لگے ،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی ایک نظر تھانہ زمان ٹاؤن کی چوکی بھٹائی کالونی کی طرف بھی دیکھ لیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button