کرائمز

قانون کی بات کرنا صحافی عبد الستار کو مہنگا پڑگیا،فیملی پر بہیمانہ تشدد

ڈسکہ (رفیق مغل )صحافی کے گھر تھانہ سٹی ڈسکہ کے اہلکاروں کا غیر قانونی چھاپہ، قانون کی بات کرنا صحافی عبد الستار کو مہنگا پڑگیا، بچی کہ نکاح کہ لیے جوڑی رقم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا، تفصیلات کے مطابق صحافی کا اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینا جرم بن گیا، عبد الستار نامی صحافی جوکہ ڈسکہ ک رہائشی ہے، اس کہ گھر تھانہ سٹی ڈسکہ کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہلِ خانہ پر تشدد کیا، جس کہ بعد عبد الستار کو گھر سے رانا ممتاز، بابر گجر، ندیم چیمہ، حمزہ، بلال سیان سمیت دیگر نے گرفتار کیا، گرفتار کرنے کہ بعد صحافی و محنت کش عبد الستار کو چار روز غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، عبد الستار نے اپنے گھر اپنی بچی کہ نکاح کہ لیے رقم مبلغ 40 ہزار روپے جوڑے ہوۓ تھے، جوکہ عبد الستار نے پولیس کو دئیے اور اس کہ بعد بھی پانچویں روز عبد الستار کے خلاف پتنگ بازی کا بوکس مقدمہ درج کردیا، گھر سے گرفتار کر کہ جعلی موقع بنا کر مقدمہ درج کردیا گیا، جس پر رب نواز کالونی چھانگا کے اہلِ مکینوں نے احتجاج کیا، احتجاجی ماہرین نے ورزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او گجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کہ پولیس اہلکاروں نے فرعونیت کی تاریخ رقم کر رکھی ہے، اگر ان کہ خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی اور انہیں انصاف نہ دلایا گیا، تو عوام اور پولیس میں دوریاں مزید طول پکڑ جائیں گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button