کرائمز
لاہور : رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ٹبی سٹی انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ٹی سٹی انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم منصف منیر کو معمولی تلخ کلامی کے باعث رکشہ ڈرائیور سدھیر کو چھری کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر کے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی۔