علاقائی خبریں

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:جمیل منج

لاہور (بیورورپورٹ )مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی بدھ کو سندھ بھر میں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مادر جمہوریت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جرات اور بہادری کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کے لئے تاریخی جدوجہد کی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں تشدد برداشت کیا مگر جھکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ جمیل منج نے کہا کہ ملک میں آج جمہوریت کا تسلسل بھٹو خاندان کی قربانیوں کے بدولت قائم ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی برسی پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کے جمہوریت کا تسلسل قائم رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button