علاقائی خبریں
جماعت اسلامی سرکل رائے ونڈ کا اجلاس منعقد،عہدیداران کی شرکت
رائے ونڈ (سید وقار عظیم سے) جماعت اسلامی سرکل رائے ونڈ کا اجلاس آج امیر زون رانا اصغر کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی سندر روڈ میں منعقد ہوا، جس میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ محترم عابد حسین صاحب پرنسپل تعمیر سیرت سکول کو ممبر سازی مہم کے لیے سرکل رائے ونڈ کا کنوینئر مقرر کیا گیا اور 15 ستمبر بروز اتوار 3 بجے بھٹی چوک گول چکر میں ممبر سازی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکیم نظیر احمد، سید وقار عظیم، مہر عباس نقشبندی، خالد منور، مہر ظہیر بابر، میاں جمیل احمد، حماد احمد صدیقی اور جماعت اسلامی کی لوکل قیادت نے شرکت کی۔
احباب سے 15 ستمبر بروز اتوار 3 بجے ممبر سازی کیمپ بھٹی چوک رائیونڈ میں بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا۔ جماعت اسلامی سرکل رائے ونڈ