کرائمز
لیسکو میں سسٹم کی بہتری، اَپ گریڈیشن کیلئے کام تیزی سے جاری
لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں سسٹم کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لئے بے شمار کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں لیسکو ریجن میں اوور لوڈنگ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹم میں 100KVAکے 272نئے ٹرانسفارمرزکو اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کے ساتھ لگایا گیا ہے تا کہ علاقوں میں ٹرانسفارمر خرابی اور اوور لوڈنگ جیسے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کے نادرن سرکل میں 8،سینٹرل سرکل میں 44، ایسٹرن سرکل میں 123، اوکاڑہ سرکل میں 53، ساؤتھ سرکل میں 1، شیخوپورہ سرکل میں 25، اور ننکانہ سرکل میں 18نئے ٹرانسفارمرز دئیے گئے ہیں۔