کامونکی:چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں چورموٹرسائیکلیں،طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ فیض مدینہ کے عمرنے گھر کے باہراپنی موٹر سائیکل کھڑی کی ہوئی تھی جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے،سیچ کالر کے شعیب اور سرفراز کے ڈیروں سے نامعلوم چور واپڈا کا پڑا ہوا سامان دو من لوہا،نٹ،دو تھیلے سلور،سات فٹ لمبے پینتالیس عدد آہنی راڈ،پچاس فٹ سلور تار چوری کرکے لے گئے،لاہور سیالکوٹ موٹرو یز واہنڈو نٹرچینج کے قریب عارف کے پلازہ کا میٹر بجلی نامعلوم چورلے گئے،شیخوپورہ کے ابوبکر کی موٹر سائیکل سبزی منڈی سے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے جبکہ سلامت پورہ کے علی مرتضیٰ کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور میکرؤ اوون،استری،سلائی مشین،کمبل،ایل سی ڈی،جوسر مشین اور طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔