کرائمز

بہاولپور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا ، شہریوں میں خوف

بہاول پور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) بہاول پورجرائم کی صورتحال، 48 گھنٹوں میں 4 افراداغواء ،11 موٹرسائیکل،6 مویشی،اڑھائی تولہ سونا،ایک سائیکل سمیت لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے زرائع کے مطابق بہاول پورمیں گذشتہ دوروز میں جرائم کی صورتحال مندرجہ ذیل رہی تھانہ سٹی یزمان شہری کی بائیک محلہ اسلام پورہ سے چوری، تھانہ صدریزمان فخرعباس سے دوافراد بائیک چھین کرفرار، تھانہ قائم پور اللہ وسایا کی دوبکریاں موضع قائم پورسے چوری، تھانہ سمہ سٹہ مہرسردار سے چارافراد گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے سے زائدچھین کرفرار،تھانہ مسافرخانہ محمدمصطفی کی 17 سال کی بیٹی کودوافراد مسافرخانہ سے اغواء کرگئے تھانہ سمہ سٹہ صادق کے تین بکرے موضع شہرگرواں سے چوری، تھانہ کوتوالی بہاول پور محمدلقمان کی بائیک محلہ گنج شریف سے چوری ، تھانہ کوتوالی بہاول پور فیصل مجید کی بائیک احمدپوری گیٹ چکی والی گلی سے چوری ،تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ سجاداحمد کی بائیک خان مارکیٹ سے چوری، تھانہ بغدادالجدید محمدسعدکابکراگارڈن ٹاون سے چوری ، تھانہ عباس نگر محمدحسنین نے بتایا کہ ایک عورت کو دھوراوالی پلی سے اغواء کرلیاگیاہے تھانہ سمہ سٹہ محمدشعیب کابائیک سنٹرل پارک ڈی ایچ اے سے چوری ، تھانہ سٹی یزمان محمدمجتبی بتایا کہ اس کے گھر102 ڈی بی یزمان سے اڑھائی تولہ سونا دولاکھ روپے چوری کرلئے گئے تھانہ دھوڑ کوٹ غلام یسین نے بتایا کہ اسکی 24 سال کی بیٹی کو موضع ودھنورسے اغواء کرلیاگیا تھانہ صدراحمدپورشرقیہ اجمل نے بتایا کہ دوافراد نے اس سے بائیک چھین لی ، تھانہ کوتوالی امتیازنے بتایا کہ اس کی بائیک احمد پوری گیٹ سے چوری ہوگئی ،تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ شہری کے بیٹے کی بائیک مدینہ محلہ سے چھین لی گئی تھانہ سٹی یزمان طارق حسین کی بائیک 51 ڈی بی سے گن پوائنٹ پرچھین لی گئی تھانہ عباس نگر محمدامین کی بیوی کو ڈیرہ بکھا سے اغواء کرلیاگیا تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ فاروق کی بائیک محلہ عباسیہ سے چوری کرلی گئی تھانہ سٹی حاصل پور زاہد کی سائیکل ریلوے بازارسے چوری کرلی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button