حجرہ شاہ مقیم ،تین حادثات ،تین افراد جان کی بازی ہار گئے
حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تین مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثات کی وجوہات میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور حفاظتی تدابیر کی عدم موجودگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔پہلے حادثہ میں 31ٹو ایل کے مقام پر لنک روڈ سے مین روڈ پر آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت طلحہ ولد صابرعمر تقریبا 16سال، سکنہ پھول نگراور عظیم ولد سلیم عمر تقریبا 18سال، سکنہ 31کلاسن کے ناموں سے ہوئی۔ دوسرا حادثہ کرماں والا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں گدھا گاڑی پر سوار ایک شخص حاجی عبد المجید ولد محمد یعقوب عمر تقریبا 65 سال، سکنہ شفقت بلاک جاں بحق جبکہ دوسرا شخص عبدالغفور ولد محمد یعقوب عمر تقریبا 50سال زخمی ہو گیا۔ حادثے میں گدھا بھی موقع پر ہلاک ہو گیا۔۔تیسرا حادثہ گائوں چک فضل شاہ میں پیش آیا جہاں ڈیرہ پر کام کرتے ہوئے نوجوان مرتضی ولد نظر محمد مکئی شیلر مشین میں پائوں آنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ پرسنل سیفٹی اقدامات نہ اپنانے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموںنے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔