کرائمز

محکمانہ تعمیر و ترقی کے جائزے کے لیے ”اوقاف کور کمیٹی” کا اجلاس

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کی زیر صدارت،ایوان ِ اوقاف میں محکمانہ تعمیر و ترقی کے جائزے کے لیے ”اوقاف کور کمیٹی” کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کی روشنی میں اوقاف آرگنائزیشن میں مزارات و مساجد کی تعمیر و ترقی، اوقاف محصولاتِ زر میں تاریخی اضافہ، رینٹ کولیکشن، اولڈ ایریئرز،ڈیجیٹائزیشن آف وقف لینڈ اور اس کے نیلام عام سمیت دیگر محکمانہ کاوشوں کو سراہا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اجتماعی شعور اور مینجمنٹ”اداروں کی مجموعی کارکردگی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ امانت اور صداقت کے اصولوں کو اپنا کر ہی ادارے اور افراد عروج پاسکتے ہیں۔محنت اور مثبت طرز عمل ہی سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آتا اورخوشگوار ماحول سے ہی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری اور اچھی گورننس ہی سے مثبت تبدیلی میسر آئی،اوقاف کومزیدنفع بخش ادارہ بناتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، حکومت کی طرف سے جاری کردہ اہداف پر عمل پیرا ہوکرمحکمانہ سطح پر خود احتسابی کے نظام کو یقینی بنایا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمو د سندھو،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو،ڈپٹی سیکرٹری اوقاف عامر شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف آصف اعجاز، عظیم حیات، محمد یوسف، ایاز حبیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز حافظ محمد جاوید شوکت اور قاضی عبد الرزاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ رواں عہداوقاف کی تعمیر و ترقی کے لیے تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے، جس میں محصولات ِزَر میں تاریخی اضافہ،صوبہ بھر میں مساجد و مزارات کی ڈویلپمنٹ،وقف کمرشل پراپرٹیز کے کرایہ جات کی از سرِ نو تشخیص، زرعی اراضی کا علاقہ ریٹ کے مطابق نیلام عام، اوقاف کمرشل پالیسی کی تشکیل و منظوری، ایسٹس مینجمنٹ سسٹم کی ترتیب و تدوین، ملازمین کی ترقیاں، اوقاف آرگنائزیشن کی تنظیم نو، گورنمنٹ کے اے ڈی پی میں سے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا شیئر اور زائد از ضرورت اخراجات و اسامیوں کی ڈاؤن سائزنگ جیسے انقلابی اور جراتمندانہ اقدامات شامل ہیں، جو کہ بہترین لیڈر شپ اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button