کرائمز
نارووال،شیر فروشوں نے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا
نارووال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہرمیں شیر فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد دودھ 220روپے فی کلو اور دہی240روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ دودھ کا سرکاری ریٹ 160روپے کلو مقرر ہے۔دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری مہنگا دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا اب شیر فروشوں نے دودھ دہی کی قیمتوں میں مزید خودساختہ اضافہ کردیا ہے اورشہریوں کو انتظامیہ کی عدم دلچسپی و غفلت کے باعث مجبورا مہنگا دودھ دہی خریدنا پڑرہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔