کرائمز

دہشت گردوں کا حملہ ،ایف سی اہلکار شہید ،9دیگر زخمی

کوہاٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )قبائلی ضلع کرم کی اپرتحصیل کے علاقہ شلوزان میں واقع ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور9دیگر زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اپرکرم کے علاقہ شلوزان میں ٹل سکاؤٹس کی چیک پوسٹ حسین میلہ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کی زدمیں آکر ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور9 دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے پہنچ کر جوابی کارروائی کی اور شہید کی جسدخاکی اور زخمیوں کو صدرمقام پارہ چنار پہنچادیا جہاں سے اطلاعات کے مطابق شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاورمنتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ کی شلوزان اور لقمان خیل قبیلے کے مقامی رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button