کرائمز

میڈیکل کے حصول پر دو گروپوں میں تصادم متعدد افراد ز خمی
پتوکی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پتوکی ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے میڈیکل کے حصول پر دو گروپوں میں تصادم متعدد افراد ز خمی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل دونوں گروپوں کے فریقین موقع سے فرار ۔پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میدان جنگ میں تبدیل ھو گئی ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے میڈیکل کے حصول پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میںمتعدد افراد زخمی ہوئے جھگڑے میں دونوں اطراف سے تھپڑوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیاہسپتال میں موجود پولیس اور سیکیورٹی گارڈ جھگڑا بند کروانے کی بجائے لڑائی انجوائے کرتے رہے ہسپتال میں ہنگامی صورتحال کی ویڈیو وائرل ھونے کے بعد تھانہ سٹی پتوکی پولیس حرکت میں آئی پولیس کو دیکھ کر دونوں گروہوں کے افراد موقع سے با آسانی فرار ھو گئے زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے افراد کا تعلق نواحی گاؤں 25 چک سے بتایا جا رہا ھے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہے اور مقامی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈ کی جانب سے لڑائی جھگڑا دیکھنے کی بھی تحقیقات جاری ہے جو بھی ذمہ دار کاروائی ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button