محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا،ڈاکٹر غیور
لاہور (عثمان چیمہ سے )ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ٹاؤن شپ سرکل میں امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس و مجالس سے ملاقات میٹنگ میں اے ایس پی چوھنگ ،ڈی ایس پی ٹاؤن شپ ،ایس ایچ اوز دیگر افسران سمیت اہل علاقہ کے تاجر ،میاں عمران ایم پی اے ، سماجی رہنما و دیگر اکابرین کی شرکت میٹنگ میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پولیس شرکا میٹنگ نے اپنے خیلات کا اظہار کرتے محرم الحرام کے حوالہ سےسیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا،محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا،تمام روٹس کا وزٹ کرتے سیکورٹی پوائنٹ کو چیک کریں گے،محرم الحرام کی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی ،سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کریں گے،منتظمین جلوس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے،شرکاء میٹنگ کی طرف سے سیکورٹی معاملات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں