کرائمز
موبائلز سکواڈ چیکنگ کے دوران 8 اشتہاری و 13 عدالتی مفروران گرفتار
لاہور (عثمان چیمہ سے )موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر۔موبائلز سکواڈ کی 48 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں۔ موبائلز سکواڈ چیکنگ کے دوران 8 اشتہاری و 13 عدالتی مفروران گرفتار۔ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے26093 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں پر 6021 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 223 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد