کرائمز
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا تھانہ گلشن اقبال، اور گلشن راوی کا دورہ
لاہور / گلشن راوی / گلشن اقبال (آئی این پی )ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا تھانہ گلشن اقبال، اور گلشن راوی کا دورہ،تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم و دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی تھانوں میں آئے سائلین سے ملاقات، مسائل سنے،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا فوری ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو کاروائی کا حکم،تھانہ میں آنے والے ہر شریف شہری کو وی آئی پی سمجھیں،تھانے میں عدم سنوائی کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا،شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں،بعد از تصدیق فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں،حوالات میں زیر حراست ملزمان سے ملے اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا،عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر