سید نوید حیدر شیرازی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ
گوجرانوالہ(۔ رانا عبدالغفار خاں ) کمشنرسید نوید حیدر شیرازی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ،اس موقع پر انہوں نے صفائی اور سہولیات کاجائزہ لیا ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹییچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن و دیگر بھی ہمراہ تھے
کمشنرسید نوید حیدر شیرازی ثنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری، اور انتظار گاہ اور دی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، اور عملے کی حاضری کا بغور جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور دیگر انتظامی افسران سے موجودہ سہولیات، درپیش مسائل اور مریضوں کی شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹراما سنٹر جیسے اہم شعبے میں صفائی، بروقت علاج اور ہنگامی خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے وارڈز میں داخل مریضوں سے ان کے مسائل بھی سنے اور ہسپتال عملے کے رویے اور علاج کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ کئی مریضوں نے علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ چند نے انتظار کے وقت اور صفائی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔
کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ صفائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ایمرجنسی وارڈ میں تمام مشینری اور سہولیات کو فعال رکھا جائے۔مریضوں کو ادویات اور دیگر ضروری سہولیات بلاتاخیر فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔