نعمان علی کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لیے واٹر ڈسپوزلز سنٹرز کا دورہ
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو )- وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی نے بارشی پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے لیے واٹر ڈسپوزلز سنٹرز کا دورہ کیا ۔ اے ڈی سی جنرل نے تمام واٹر ڈسپوزلز کی مشینری اور عملہ کی حاضری سمیت حالیہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کا تفصیلی جائزہ لیا اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی دورے کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بارشی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں واقع نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ بارشی پانی کی نکاسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل اداروں کے افسران بارشی پانی کی نکاسی کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں اور بارشی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے عملہ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں ۔ ضلع بھر میں واقع پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں ، میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔