کرائمز
شفیق آباد کا علاقہ دو گروپوںمیں تصادم کی وجہ سے میدان جنگ بن گیا
لاہور( آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کا علاقہ شفیق آباد دو گروپوںمیں تصادم کی وجہ سے میدان جنگ بن گیا ،جھگڑے کے دوران فائرنگ ، ڈنڈوں ،اینٹوں اورپتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیںطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تصادم خان اور پٹھان گروپوں کے درمیان ہوا ۔ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ اور پتھراﺅ کی کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اورمتاثرہ افراد کی جانب سے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست وصول کر لی گئی۔پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔