کرائمز

9مئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست برائے عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19ستمبر تک توسیع کر دی۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے جناﺅح ہاﺅس سمیت جلاﺅ گھیراﺅ کے پانچ مقدمات میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اعظم خان سواتی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس میں رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 19ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ اسد عمر نے جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کی جبکہ اعظم خان سواتی نے جناح ہاﺅس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کی بھی عبوری ضمانت میں 19ستمبر تک توسیع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button