کرائمز

رائےونڈ: تجاوزات کا خاتمہ خواب بن گیا ، پیرا فورس بھی خاموش

رائیونڈ ( عثمان چیمہ سے)پنجاب حکومت کی جانب سے تجاوزات مہم کے دروان آج تک رائیونڈ کے اندرون و بیرون ایک اینٹ بھی نہیں اکھاڑی گئی حالانکہ تمام علاقہ میں محکمہ مال کا عملہ شہر کی سڑکوں اور بازار میں سرخ نشانات لگاچکا یے چند روز قبل تجاوزات مہم کا آغاز گوشت مارکیٹ سے ہوا تھا جب انچارج پیرا فورس یسرا سہیل بٹ محکمہ مال کے عملے اور مشینری کے ساتھ وہاں پہنچی مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ان سے چند دن کا وقت لے لیا اس دن سے آج تک انچارج پیرا فورس کی مرکزی انجمن تاجران اور دیگر تجاوزات کنندگان سے میٹنگز جاری ہیں اور پروگرام کو مبینہ طور پر بوجوہ موخر کردیا گیا ہے رائیونڈ کے تمام منتخب نمائندے ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں سابقہ چیئرمین یوسی 273 کے پلازے کے آگے سندر روڈ پر فلائی اوور چوک تک جتنی بھی تجاوزات موجود ہیں سب اہم ن لیگی شخصیات کی ہیں فلائی اوور چوک میں بھی اس قدر ناجائز تعمیرات ہیں جنہوں نے فلائی اوور کے مقاصد کو ختم کرکے رکھ دیا ہے اس طرح مین بازار مانگا روڈ ریلوے روڈ پر بھی تجاوزات کی پیمائش کرکے سرخ نشانات لگائے جاچکے ہیں یہاں تک کہ ریلوے روڈ پر ٹاؤن کمیٹی چوک کے قریب موجود پلازہ طاہر الیکٹرونکس مکمل طور پر ہائی وے کی سڑک پر تعمیر ہے جبکہ سڑک ریلوے کی جگہ پر بنی ہوئی ہے رائیونڈ کے واحد مین بازار میں بھی تجاوزات کی انتہاء سے آمدو رفت انتہائی مشکل ہوکر رہ گئی ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button