غلطی سے بارڈر کراس کرنیوالا شہری گھر پہنچ گیا
رحیم یارخان: غلطی سے بارڈرکراس کرجانیوالے پاکستانی شہری بھارتی سرپم کورٹ کے حکم پررہائی پاکرگھرپہنچ گیا
رحیم یارخان: غلطی سے بارڈرکراس کرجانیوالے پاکستانی شہری بھارتی سرپم کورٹ کے حکم پررہائی پاکرگھرپہنچ گیا
شکارکھیلنے کے دوران غلطی سے بارڈرکراس کرجانیوالے پاکستانی شہری بھارتی سرپم کورٹ کے حکم پررہائی پاکرگھرپہنچ گیا‘ اہل علاقہ کی جانب شانداراستقبال‘جاسوسی کاالزام عائدکرکے سزاسنائی گئی.
چک170پی کارہائشی اصغرعلی جوکہ سال2000ء میں شکارکھیلنے کے دوران غلطی سے بارڈرکراس کرکے بھارت میں داخل ہواتوسیکورٹی فورسز نے اصغرعلی کو حراست میں لیکردہشتگردی اورجاسوسی کاالزام عائد کرکے اسے بھارتی عدالت سے 2010ء تک قید کی سزاسنائی گئی بعدازاں رہائی سے قبل جیل میں ہونے کے باوجود حملہ کروانے کاالزام عائدکرکے ایک مرتبہ پھربھارتی عدالت سے سزاسنادی گئی تاہم اصغرعلی کی اپیل پربھارتی سپریم کورٹ نے رہائی کی احکامات جاری کیئے جس پرگزشتہ روز25سال بعد قید سے رہائی پاکرواپس اپنے آبائی شہر صادق آباد کے چک170پی پہنچ گیا جہاں علاقہ مکینوں نے اصغرعلی کا شانداراستقبال کیا۔اصغرعلی کے مطابق بھارتی جیلوں میں اسے بے شمار اذیت کاسامنارہا یہاں تک کہ مارپیٹ بھی کی جاتی رہی‘ جھوٹے الزامات عائدکرکے عدالتوں سے سزادلوائی گئی جبکہ وہ غلطی سے بارڈرکراس کرجانے پر حراست میں لے لیا گیا تھا #