کرائمز
پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، 80 کلو مضر صحت گوشت برآمد
وہاڑی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحصیل میلسی کے علاقے کرم پور سے مردہ جانور کا تقریباً 80 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا، ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق برآمد ہونے والا گوشت انسانی صحت کے لیے خطرناک اور غیر معیاری پایا گیا جو مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ناقص گوشت تلف کیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔