گن پوائنٹ پر اغواء کی گئی لڑکی بحفاظت بازیاب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اظہر حسین کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او سٹی کوٹ ادو شاہد فرید، سب انسپکٹر ضیاءالرحمان گاڈی اور دیگر پولیس ملازمان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر اغواء کی گئی لڑکی کو محض 7 سے 8 گھنٹوں کے اندر بحفاظت برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق متعلقہ مقدمہ نمبر 417/26 بجرم 324/365/148/149 ت پ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقہ کوٹ مبارک میں کامیاب کارروائی کی اور مغویہ کو بازیاب کرا لیا۔
شہریوں اور لواحقین نے پولیس کی فوری، پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔