کرائمز

انتظامیہ کی ملی بھگت ، شجاع آباد شہر میں ہوٹل مافیا نے جگہ جگہ تجاوزات قائم کردیں

انتظامیہ کی ملی بھگت ، شجاع آباد شہر میں ہوٹل مافیا نے جگہ جگہ تجاوزات قائم کردی ہیں

شجاع آباد ہوٹل مافیا نے جگہ جگہ سڑکوں پر اوپن ایریا اور پارکنگ ایریا قائم کردیئے
میونسپل کمیٹی کا آپریشن غریب ریڑھی بانوں کے خلاف ہوتا ہے، شہریوں کے تاثرات
سڑک کو جام کرنے والے ہوٹل مافیا کو میونسپل کمیٹی کی آشیرباد حاصل ہے،شہری
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور چیف آفیسر غریب امیر کا فرق ختم کرکے بلاتفریق آپریشن کریں، شہری حلقوں کا مطالبہ

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد شہر میں ہوٹل مافیا نے جگہ جگہ تجاوزات قائم کردی ہیں،تجاوزات کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی، مبینہ طور پر تجاوزات قائم کرنے والوں کو میونسپل کمیٹی کی آشیر باد حاصل ہے، شہری حلقوں کا الزام۔ اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر بلاتفریق آپریشن کریں،شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر میں ہوٹل مافیا نے تجاوزات قائم کرنے کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں، ہوٹل مافیا نے جگہ جگہ سڑکوں پر کرسیاں، میز رکھ کر اوپن ایریا قائم کردیا رہی سہی کسر ہوٹلوں کے باہر مین روڈ پر پارکنگ بنا دی گئی جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، ملتان روڈ، جلالپور روڈ، نوری جامع مسجد ریلوے روڈ، ریلوے اسٹیشن روڈ سمیت جگہ جگہ ہوٹل والوں نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں، ہوٹل مافیا نے اپنی دوکانوں سے باہر شام ہوتے ہی شہر کی سڑکوں پر میز کرسیاں رکھ کر اوپن ایریا بنا دیتا ہے، دوسری جانب شہر کے ہوٹلوں میں پارکنگ ایریا نہ ہونے کے باعث شاہراہوں پر ہی پارکنگ ایریا بنا دیا جاتا ہے جس وجہ سے تھانہ چوک، جلالپور روڈ ریلوے روڈ اور ملتان روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، شہری حلقوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی آشیرباد سے ہوٹل مافیا نے سڑکوں پر تجاوزات قائم کرکے اوپن ایریا اور پارکنگ قائم کررکھی ہے، میونسپل کمیٹی کو غریب ریڑھی والے تو تجاوزات مافیا نظر آتے ہیں جبکہ ہوٹل مافیا کی جانب سے آنکھیں کیوں بند کی ہوئی ہیں یہ ان کی کارکردگی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالیہ نشان ہے؟ شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کریں اور ہوٹل مافیا کا سڑکوں پر قائم اوپن ایریا اور غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے تاکہ غریب اور امیر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تفریق ختم ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button