حاصل پور’حقائق پرمبنی خبروں کی اشاعت پر مافیابپھرگیا ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد
حاصل پور’حقائق پرمبنی خبروں کی اشاعت پر مافیابپھرگیا ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد
بہاول پور(اقبال وینس )حاصل پور’حقائق پرمبنی خبروں کی اشاعت پر مافیابپھرگیا صحافیوں عبدالرشید’شاہدخان’شبیرخان کوتشددکانشانہ بناڈالا ‘پریس کلب ‘الیکڑانک میڈیاایسوسی ایشن کی شدیدمذمت ڈی پی اوبہاول پورسے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق حاصل پورکواسبغول کے چھلکے کی منڈی ماناجاتاہے لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے مافیاحاصل پور میں زہرآلوداسبغول کاچھلکا فروخت کرکے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے اورکوئی بھی حکومتی ادارہ ان ملاوٹ مافیا کولگام نہ ڈال سکا جس پر حاصل پور کے صحافیوں عبدالرشید روہی نیوز ۔شاہد خان 7 نیوز اور شبیرخان نے چھلکامافیا کے خلاف حقائق پرمبنی خبروں کی اشاعت پر چھلکا مافیا کے چند لوگوں کو یہ بات ناگوار گزری جس پر صحافی عبد الرشید۔شاہد خان اور شبیر خان کو تشدد کا نشانہ بنایا حاصل پورکے صحافیوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر ایسے واقعات ہونا کوئی نئی بات نہیں صحافی جب فیلڈ میں ہوتے ہیں تو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی خاطر اپنی جان کے نذرانے بھی پیش کرتے رہتے ہیں پریس کلب الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور DPO.RPO بہاول پور سے مطالبہ کرتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بے لگام مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں پریس کلب الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن حاصل پور تشدد کرنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے