کراچی : فیروز آباد پولیس ان ایکشن ، ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا
کراچی:(کرائم رپورٹر شیراز علی) ضلع ایسٹ تھانہ فیروز آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا ملزمان ہل پارک میں اسلحہ کے زور پر واردات کر رہے تھے اس دوران گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان کا 01 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن دو عدد چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال رکشہ نمبری D-20-02591 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا گرفتار ملزمان و فرار ساتھی ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گرفتار ملزمان میں زین ولد اعظم خان اور غلام علی ولد علی شامل ہیں۔