کرائمز

تھانہ بادامی باغ کی حدود میں اوباش نوجوان کی 10 سالہ بچی سے زیادتی

لاہور/ بادامی باغ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ بادامی باغ کی حدود میں اوباش نوجوان کی 10 سالہ بچی سے زیادتی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروعکر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ بادامی باغ کے علاقے میں 10 سالہ بچی دعا کو نوید نامی درندے نے مسجد کے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر اسے چھور کر فرار ہو گیا بادامی باغ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پینے کا صاف پانی لینے فلٹر گئی بچی کو واش روم آنے پر قریبی مسجد کے واش روم میں گئی جہاں نوید عرف لال داڑھی نے زبردستی میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کرویا جا رہا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button