کرائمز
نارنگ منڈی :مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، مزدور عتیق زخمی
نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے )ڈیرہ اشرف گاڑی میں سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے مزدوری کرنے والا نوجوان عتیق ٹانگ میں فائر مار لگنے سے شدید زخمی ۔کار سوار فرار ۔تفصیلات کے مطابق گُھرکی رائس مل گجر چوک سے عتیق نامی نوجوان مزدوری کر کے ڈیرہ اشرف اپنے گھر آ رہا تھا کہ کار سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کرنے سے ایک فائر اس کی ٹانگ میں فائر لگا۔زخمی شخص کو اپنی مدد آپ کے تحت دیہی مرکز صحت نارنگ منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔