منگھوپیر کٹکا مافیا بے لگام ، مقامی پولیس کی پر اسرار خاموشی
کراچی( اعظم بلوچ)ضلع ویسٹ تھانہ منگھوپیرتھانے کی حدود میں کٹکا مافیا کا راج پولیس نے ماوا فروشوں کو آزادی کا پروانہ تھما دیا تھانہ منگھوپیر سرمستانی پارہ میں اکبر مینگل نامی شخص کا سرعام گٹکا ماوا فروخت کرنے لگا منگھوپیر پولیس نے لاکھوں روپے طلب کرنے کے بعد کھلی چھوٹ دے رکھی ہے منگھو پیر پولیس کی سرپرستی میں اکبر نامی شخص منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں ماؤا چلا رہا ہے زرائع کہنا ہے کچھ دن پہلے منگھوپیر پولیس نے اکبر مینگل کا ماؤ بند کیا تھا پیسہ دینے کے بعد کھلی چھوٹ دے دی تھانہ منگھوپیر پولیس نے اکبر مینگل کو علاقوں میں ماؤا چلانے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے آئی جی سندھ کے ٹاسک فورس کی بحالی کے اعلان کو بھی ردی ٹوکری میں ڈال دیا پولیس کی کالی بھیڑیوں کی مکمل سرپرستی حاصل ایس ایچ او منگھوپیر لاعلم اہلیان منگھوپیر کا اے آئی جی کراچی ایس ایس پی ویسٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے منگھوپیر سے اس مضر صحت گٹکا ماوا کو قانونی گرفت لایا جائے اور انکے سہولتکار پولیس کی کالی بھیڑیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔