شیخوپورہ فاروق آباد میں جشن یوم آزادی کو جوش و خروش سے منایا گیا
شیخوپورہ( میاں سلامت سے) ملک بھر کی طرح فاروق آباد شہر میں بھی جشن آزادی کو بھرپور جوش و جزبے سے منایا گیا جبکہ شہر میں مختلف مقامات پے کیک کٹنگ تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے بلدیہ ہال میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ دیگر میں پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد ، اتحاد امن کونسل کی جانب سے مختلف مقامات پے کیک کاٹے گئے اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بلدیہ ہال میں موجود تھی جبکہ شہر کی مختلف تقاریب میں چیف آفیسر بلدیہ جاوید چوہان اور ایس ایچ او سٹی واجد عباس نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر پریس کلب چوہدری عدیل ورک ۔ جنرل سیکرٹری نبیل عظمت ، صدر اتحاد امن کونسل الحاج محمد شریف ، جنرل سیکرٹری حافظ عزیز اسد ، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ شہزاد انجم ، صدر متحدہ امن کونسل ملک صدیق ،جنرل سیکرٹری عدیل چیمہ ، ایس ڈی او واپڈا عابد سعید گجر ، سیکورٹی انچارج چوہدری اسلام گجر ، سماجی شخصیت حافظ رفیق فیملی گروپ والے ، صدر شعور نو میاں سلامت علی ۔ جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ہاشمی سمیت دیگر دیگر ممبران نے شرکت کی ، تقاریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں کی گئ ۔