کرائمز
راولپنڈی، تھانہ بنی کی حدود میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ بنی کی حدود حیات میڈیکل سنٹر والی گلی میں دوہرے قتل کی واردات،ذرائع کے مطابق قتل ہونے والا لڑکے اور لڑکی کی دوستی تھی، وہ ملاقات کیلئے کسی کے گھر کے کمرے میں موجود تھے، اس دوران انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،لڑکی کا نام آئمہ ہے عمر تقریباً 30 سال اور بنگش کالونی راولپنڈی کی رہائشی ہے، طلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں ہے لڑکے کا نام حمزہ اور کالج روڈ محلہ امام بارگاہ کرنل مقبول راولپنڈی کا رہائشی ہے،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیں،قتل کی وجوہات کیلئے مزید تفتیش جاری ہے انہیں کسی نے قتل کیا یا لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کی