کرائمز
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا کانسٹیبل گرفتار
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) مصطفی ٹاؤن پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن پولیس نے کانسٹیبل سفیان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کانسٹیبل سفیان انویسٹی گیشن مصطفی آباد میں تعینات ہے اور اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسلحہ کی نمائش کی۔