کرائمز
چور پکڑنے جانے کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)کہروڑپکا صدر پولیس کی کاروائی ، پکار 15 پر چور پکڑنے جانے کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان پولیس پولیس کے مطابق کالر علی حسن نے پکار 15 پر ایک چور کو اسلحہ سمیت پکڑے جانے کی اطلاع دی فوری رسپانس پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور دریافت عمل میں لانے پر حالات واقعات مختلف پائے گئے کالر اور اسکے بہنوئی کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جبکہ چوری والا کوئی معاملہ نہ ہوا ہے جبکہ ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز جھوٹی اطلاعات ہنگامی سروسز میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور پکار 15 پر جھوٹی شکایات سے گریز کریں۔