ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہرکا کہروڑپکامیں بیٹری شاپ میں آتشزدگی پرفوری نوٹس
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا کہروڑپکا میں بیٹری شاپ میں آتشزدگی پر فوری نوٹس اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کر رہے ہیں اے ڈی سی آر سید وسیم حسن نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں ضلع کی تین فائر بریگیڈز حصہ لے رہی ہیں امدادی کارروائیوں میں آر ون فائز بریگیڈ بھی حصہ لے رہی ہے آر ون فائز بریگیڈ متاثرہ جگہ پر رکھے فیول کو آگ لگنے سے بچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے ایک اور فائر بریگیڈ بھی روانہ کی گئی ہے فائر فائٹنگ آپریشن میں ضلع کی مجموعی طور پر 4 فائر بریگیڈز حصہ لے رہی ہیں کسی بھی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ایمبولینسز موقع پر موجود ہیں ایمبولینس آپریشن کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کر رہے ہیں ضلع کونسل کی بھی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں سی او ضلع کونسل امدادی ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔