کرائمز

ننکانہ : لاغرو بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ بدستور جاری

ننکانہ صاحب(عرفان مشتاق بیگ )ننکانہ صاحب ضلع بھر میں لاغرو بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ بدستور جاری ہے بعض قصابوں نے اپنے گھروں اور حویلیوں میں منی سلاٹر ہاؤس بنا رکھے ہیں جہاں وہ بیمار و لاغر جانوروں کا ذبح کرکے خود ساختہ مہریں لگا کر متعلقہ آفسران اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جبکہ لاغر و بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں،شہریوں کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں نجی سلاٹر ہاؤس قائم ہیں جن میں جانوروں کو ذبح کرکے بھرپور پانی لگایا جارہا ہے تاکہ ان کا گوشت توانا دکھائی دے مگر گوشت خریدنے کے بعد جب پکانے کا مرحلہ آتا ہے تو اول یہ جلد گلتا نہیں ہے اور دوسرا اس کا ذائقہ تندرست جانور کے گوشت کے ذائقے سے یکسر مختلف ہوتا ہے اسی طرح بعض قصاب جانوروں کے سری پائے کئی کئی روز تک فریز کرکے فروخت کرتے ہیں جن میں اکثر سنڈیاں موجود ہوتی ہیں مگر انہیں خریدار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اسقدر مہارت سے کاٹا جاتا ہے کہ اس کے خراب ہونے کا فوری علم نہیں ہوتا البتہ جب گھروں میں سری پائے کے گوشت کو پکانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اس میں سے سنڈیاں نکلتی دکھائی دیتی ہیں متعلقہ محکموں کے آفسران نے کبھی قصابوں کے فریزرز کو چیک نہیں کیا جس کا فائدہ اٹھا کر کئی کئی روز تک فریز کیا گیا گوشت اور سری پائے شہریوں کو کھلے عام فروخت کئے جارہے ہیں جنہیں کھانے سے شہریوں کی صحت شدید متاثر ہورہی ہے دوسری طرف گوشت کے نرخ بھی اکثریتی قصابوں نے من مرضی سے مقرر کررکھے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عام شہری غربت کے باعث گوشت کی خرید بمشکل ممکن بنا پارہا ہے اور اوپر سے اسے گوشت کے نام پر بیماریاں فروخت کی جارہی ہیں،شہریوں نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے لاغر و بیمار جانوروں کا گوشت اور کئی کئی روز کے سٹور کردہ سری پائے فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button