کرائمز
ٹاور سے جرنیٹر کے پرزے چوری کرتے ہو ئے ایک ملزم گرفتار
ڈسکہ(عبد الجبار)پی ٹی سی ایل کے ٹاور سے جرنیٹر کے پرزے چوری کرتے ہو ئے ایک ملزم گرفتار دو پرزے چوری کر کے فرار محمد صابر پی ٹی سی ایل میں بطور آپریشنل مینجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے سائل کا سہولت کار موضع بھوبھنگی ٹاور نمبر3496پر گیا تو تین نامعلوم ملزمان جنریٹر کے پرزہ جات چوری کر رہے تھے سہولت کار نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ 2ملزمان پرزہ جات چوری کر کے فرار ہو گئے موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔