گداگر علاقہ مکینوں اور مسافروں کے لئے عذاب بن گئے
ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ میں گداگر علاقہ مکینوںاور مسافروں کے لئے عذاب بن گئے لوگوں کا سامان تک چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے، پولیس خاموش تماشائی،ڈسکہ کے بازاروںمیں گداگربچے ،خواتین علاقہ مکینوںاور مسافروں کے لئے عذاب بن گئے،لوگوں کا سامان تک چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے دکاندار بھی تنگ آگئے پولیس خاموش تماشائی بن گئی بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ کے مشہور ومعروف بازاروں ،مین بازار،مچھلی بازار ،صوبیدار بازار ،بازار ٹھیٹھیاراں ،فوارہ چوک ،پسرور روڈ چوک،لاری اڈا ،سول چوک ،چونگی نمبر8کالج چوک ،کالج روڈ جہاں پر شہر اور مختلف دیہاتوں سے سینکڑوں مرد وخواتین خریداری کے لئے آتے ہیں ان چوکوں چوراہوں میں گداگروں نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بھیک مانگنے والے بچے بڑے اور خواتین سارا دن مسافروں کوگھیرے رکھتے ہیں اور بھیک ملنے تک لوگوں کی جان نہیں چھوڑتے اس حوالے سے دکانداوں کا کہنا ہے کہ یہ گداگر جہاں مسافروں کے لئے عذاب بن چکے ہیں و ہیں ہم دکاندار بھی ان سے تنگ ہیں یہ اکثر ٹولیوں کی صورت میں مسافروں کا دھیان بٹا کر ان کا سامان چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے جبکہ چند میٹر دور عالم چوک پولیس چوکی میں جب شکایت کی جاتی ہے تو وہاں سے یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ہم ان کے خلاف کس بنیاد پر کارروائی کریں، شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ ،ڈی سی سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق سے اپیل کی ہے کہ ڈسکہ و گردونواح سے گداگروں کا خاتمہ کر کے دکاندارو ں اور شہریوںکو لٹنے سے بچایا جائے۔