کرائمز

لاہور : دوران واردات لڑکی سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)شاد باغ کے علا قہ میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات اور لڑکی سے بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم اپنے ساتھیوں کی نگرانی میں گھر میں گھسا اور واردات کی۔پو لیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزم گھر سے 11تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ نقد رقم لیکر فرار ہوگیا، گھر میں موجود بیٹی کے ساتھ ملزم نے بداخلاقی کی۔والدین کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ایچ او شاد باغ دلاور بھٹہ نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی سٹی کپیٹن (ر) قاضی علی رضا کا کہناتھا کہ ملزم روحت عرف چٹا کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button